وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ، ظہور بلیدی

  • October 16, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر اطلاعات و ہائیر ایجوکیشن میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں بلوچستان حکومت جام کمال خان کی قیادت میں متحد ہے اور اس قسم کی افواہیں بے بنیاد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان میں اصلاحات لاکر معاملات کو بہتر بنایا جارہا ہے جرنلسٹ ویلفئر فنڈ کے بعد ہاکرز کی بہبود کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں ماضی کی نسبت نمایاں بہتری آئی ہے صحافیوں کی مشاورت سے اصلاحات کے تسلسل کو آگے بڑھایا جائے گا۔ بلوچستان کابینہ کے تینوں اجلاسوں میں تعلیم پانی اور بحالی امن کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے سی پیک کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے ہیں گوادر میں توانائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے گزشتہ حکومت کی مس منجمنٹ کی وجہ سے صوبہ مالی بحران کا شکار ہے صوبے میں فعال لوکل گورنمنٹ سسٹم لانا چاہتے ہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں۔ بلوچستان قومی میڈیا کی توجہ کا خواہاں ہے بلوچستان کے اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے لیکن ڈمی اخبارات کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے مالی خسارے سے نمٹنے کے لیے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کو فعال بنایا جارہا ہے جس کے تحت سات بلین روپے ٹیکس وصول کیا گیا ہے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھایا جاررہا ہے جس کا مقصد مالی بحران پر قابو پا کر صوبے کے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہے بلوچستان میں غیر ترقیاتی اخراجات کو ختم کرکے وسائل کا رخ ترقیاتی منصوبوں کی جانب موڑنے کی حکمت عملی طے کی جارہی ہے ہم نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دس سال کے لیے بلوچستان کی مالی معاونت کی جائے این ایف سی ایوارڈ میں غربت اور پسماندگی کے پیمانے کو شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے بلوچستان مالی بحران کا شکار ضرور ہے تاہم کسی عالمی مالیاتی اداروں سے قرض نہیں لیں گے مشکلات ضرور ہیں لیکن بہتر حکمت عملی سے اس مالی بحران پر قابو پالیں گے وزیر اطلاعات و نشریات بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں برائے نام اخبارات کی حوصلہ شکنی اور کثیرالاشاعتی مطبوعات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ جوابدہی کا عمل ضروری ہے غلط کام کیا ہے نہ کرنے دیں گے بلوچستان میں بد عنوانی کے تدارک کے لئے سی ایم آئی ٹی اور انٹی کرپشن کو فعال بنایا جارہا ہے محکمہ اطلاعات میں ماضی کے قطع نظر اب کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت اطلاعات کو سفارش کی گئی ہے کہ گوادر میں پی ٹی وی اسٹیشن قائم کیا جائے بلوچستان کے عامل صحافیوں کی بہبود کے لئے قابل عمل اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں۔