؂نصیر آباد، میں پانچ افراد کا لرزہ خیز قتل ، ملزم فرار

  • October 16, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 155 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نصیرآباد کے علاقے باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں لرزہ خیز سیاہ کاری کا واقعہ شوہر نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے اپنی بیوی دو بھانجوں سمیت پانچ افراد کو موت کی نیند سلا دیا ملزم آلہ قتل سمیت فرار لرزہ خیز سیاہ کاری واقعہ میں دو عورتوں دوسگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ایس ایس پی نصیرآباد سید جاوید شاہ غریشن موقع پر پہنچ گئے نعشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں باباکوٹ پولیس نے ملزم اور اس کے دو سگے بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیئے کوشیش تیزکردی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ ہمت خان عمرانی میں مبنیہ طور پر شوہر میر دوست عمرانی نے سیاہ کاری کے شبہ میں اپنی بیوی مسماتھ مائی لیلیٰ کو آشنا رحیم داد رند کے ہمراہ ناجائز تعلقات کی بناء پر فائر نگ کرکے قتل کردیا جبکہ مشتعل ماموں نے فائرنگ کرکے اپنے دوسگے بھانجوں منظور حمیداﷲ کو بھی اس کی بیوی ارشاد بی بی کے ہمراہ قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لرزہ خیز سیاہ کاری واقعہ میں دو عورتوں دوسگے بھائیوں سمیت پانچ افراد کے قتل واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں ایس ایس پی نصیرآباد سید جاوید شاہ غریشن موقع پر پہنچ گئے نعشوں کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیا پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں باباکوٹ پولیس نے ملزم میر دوست اور اس کے دو سگے بھائیوں علی دوست سکندر علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیئے کوشیش تیزکردی گئی ہیں تاہم آخری اطلاع اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی ۔