جمعیت علماء اسلام کا دینی مدارس کیخلاف مبینہ سازشوں پر احتجاج حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی

  • October 16, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام توہین رسالت قانون میں ترمیم کی کوششوں دینی مدارس کیخلاف مبینہ سازشوں کیخلاف احتجاجی ریلی وجلسہ کا انعقاد کیاگیا ، احتجاجی ریلی کے شرکاء کا شہر کے مختلف علاقوں میں گشت اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی احتجاجی ریلی شہرکے وسطی علاقے منان چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کرگئی ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولاناحافظ حمداللہ، جنرل سیکرٹری حاجی سازالدین،مولاناولی محمدترابی،مولاناخدائے دوست،حاجی عبدالصادق،میراسحاق زاکرشاہوانی،مولانامحمدعثمان پرکانی،کونسلرچوہدری محمدعاطف اور مولانامحمدنعیم ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے آج آئی ایم ایف نے قرضے اور سعودی عرب نے چندے دینے سے صاف انکارکردیاہے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو مسلسل چالیس سال سے دینی قیادت مفیدمشورے دے رہے ہیں مگرایسالگ رہاہے کہ ہمارے حکمرانوں کا ریمورٹ پاکستان اور اسلام مخالف قوتوں کیساتھ میں ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے اندرسب سے جاندار،معتدل اورپرامن سیاست اورجدوجہدجمعیت علماء اسلام کی ہے اس لئے بے شمارسازشیں کی گئیں اوردینی قوتوں کو میدان جنگ میں دھکیلنے کی کوششیں ہوئیں مگرجمعیت کی باصلاحیت قیادت اورحکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ دشمنوں کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوئی انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن قوتوں کو اس رازکابخوبی علم ہے کہ دینی مدارس ہی پاکستان اور اسلام کی دفاع کاکرداراداکرہاہے انہوں نے کہاکہ چینوٹ میں روڈکے کنارے دینی مدارس کو مسمارکرنیوالے مقاصدپاکستان کے مجرم ہیں انہوں نے کہاکہ ایسا خطرناک دورآرہاہے کہ پاکستان کاتحفظ کرنیوالوں کو سزائیں دی جائیں گی انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو مسلط کرنیوالوں نے اب اسے خیربادکہہ دیاہے ان کے صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ۔