وزیراعلیٰ جام کمال سے اٹارنی جنرل انور منصور کی ملاقات

  • October 16, 2018, 11:28 pm
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قانونی وآئینی امور سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے انہیں مختلف شعبوں میں بہتری لانے کے لئے زیرغور ترامیم سے آگاہ کیا۔ اٹارنی جنرل نے صوبے میں گڈ گورننس کے قیام کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے رولزآف بزنس اور دیگر قوانین میں ترامیم کی صورت میں اپنی جانب سے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔