بلوچستان سے کرپشن اور بدعنوانی کا داغ صاف کرینگے ، عارف محمد حسنی

  • October 16, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 97 Views

نوشکی ( آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں بلوچستان میں ترقی و خوشحالی اور بہتری کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے ڈی سی ہاوس نوشکی میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان سے کرپشن بدعنوانی کا داغ ہم نے دھرنا ہے انہوں نے ضلعی آفیسران کو سختی سے تاکید کی کہ وہ ٹیم ورک کی صورت میں کام کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کریں،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی کسی کو بھی اٹیچمنٹ کی اجازت نہیں اٹیچمنٹ پر مکمل پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والے ڈی اوز کے خلاف کاروائی کیجائیگی،کسی آفیسر نے ضلع سے باہر جانا ہے تو ڈپٹی کمشنر سے اجازت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے اور میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں چاغی کی طرح نوشکی بھی میرا گھر ہے وقتا فوقتا نوشکی اور چاغی کا دورہ کرکے عوام کے مسائل جاننے اور انھیں حل کرنے کیلئے ہر سطح پر کوشش کرونگا انشااللہ عوام جلد ہی بہتری محسوس کرینگے صوبائی وزیر خزانہ نے تمام ضلعی آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی مسائل کے تمام کوائف مکمل کرکے اپنے متعلقہ سیکرٹریز کی توسط سے مجھے بھجوا دیں تاکہ ہم آپ کے مسائل حل کرا سکیں میر عارف جان محمد حسنی نے نوشکی میں میرج ہال کی تعمیر کا وعدہ کیا اور نوشکی گرڈ سے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی نوشکی اور چاغی میں عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کے فراہمی کیلئے ٹراما سینٹر کا قیام اور 50 بیڈ کے ہسپتال کے کام کو دوبارہ شروع کرانے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ رخشان ڈویژن کے قیام سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ڈویژن کے نان ڈیولپمنٹ کیلئے ساڑھے چار کروڈ روپے ریلیز کردیئے ہیں اور کمشنر کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے دیگر آفیسران و عملہ کی تقرریاں عمل میں لائی جائینگی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بلوچ نے صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی کو نوشکی ڈسٹرکٹ میں ترقیاتی منصوبوں اور امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔