ڈیرہ بگٹی میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی

  • October 16, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 149 Views

ڈیرہ بگٹی(نامہ نگار)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرسوری میں حساس اداروں کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارورائی کرتے ہوئے 2ریموٹ کنٹرول بم اور ایس ایم جی کے سینکڑوں راؤنڈ قبضے میں لے لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی نامعلوم دہشت گردو ں نے بم اور ایمونیشن تخریب کاری کی وارداتوں میں استعمال کرنے کیلئے چھپا رکھاتھا۔