تعلیم کے بگڑتے معیار کی بہتری کیلئے اساتذہ کے مسائل حل کرنا ہونگے ، غلام نبی مری

  • October 16, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 102 Views

کوئٹہ(پ ر )بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت وقت اساتذہ کرام کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر فوری توجہ دیں کیونکہ معاشرے میں اساتذہ کی کا وشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور آج بلوچستان میں جو تعلیمی زبو ں حالی ہے اسے دور کرنے کے لئے انتظامیہ ، حکومت ، طلباء اور ان کے والدین واساتذہ مل بیٹھ کر ایک ایسا میکنزم اور پالیسی مرتب کریں جس کے نتیجے میں تعلیم کو صحیح معنوں میں آگے بڑھایا جا سکے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری، کوئٹہ کے ضلعی قائمقام صدر ملک محی الدین لہڑی، لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی حمد قمبرانی اور پارٹی کے ساتھی ڈاکٹر راحی بلوچ نے گزشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے وطن ٹیچر زا یسوسی ایشن کے جانب سے اپنے جائز مطالبات کے لئے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتال کیمپ میں جا کر اظہار یکجہتی کی اس موقع پر اساتذہ کے رہنماء موجود تھے جنہوں نے اپنے مسائل پر مبنی ڈرافٹ اور مشکلات سے آگاہ کیا بی این پی کے رہنماؤں نے کہا کہ یہاں کے اساتذہ کو جو مسائل درپیش ہے ان کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے اور ان کو حل کرنے کی خاطر حکومت وقت ، محکمہ تعلیم ، اساتذہ کرام کیساتھ مل بیٹھ کر ان مسائل کو حل کرے تاکہ بلوچستان میں بگڑتے ہوئے تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے اساتذہ کی جانب سے جو ڈیمانڈ پیش کی ان میں حاضر سروس اساتذہ کے لئے مختص 50 فیصد محکمانہ پروموشن کے لئے سکینڈ ڈویژن کی شرط ختم کر کے بی اے ، بی ایڈ تھرڈ ڈویژن پر پارٹی بنیادوں پر تمام گریڈ کے اساتذہ بی اے ٹی ، بی آئی ٹی ، بی اے ایٹ ، پی ٹی آئی ،ایم کیو اور لیب اسسٹنٹ کو غیر مشروط طور پر ترقی دی جائے دوران تعطیلات اساتذہ کرام کے کنونس الائنس کے کٹوتی کو بند کیا جائے ایس ایس ٹی ، بی17 اساتذہ کو سنارٹی کی بنیاد پر ون سٹیٹ گریڈبی18 میں ترقی دی جائے صوبے بھر میں اساتذہ کے لئے رہائش کی سہولت میسر نہیں ہے اساتذہ کے لئے رہائشی کالونی تعمیر ہونے تک اساتذہ کو ریکوزیشن الاؤنس دیا جائے اور اساتذہ کو سالانہ ایگریمنٹ بمعہ بقایات دیا جائے انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کیساتھ ساتھ اساتذہ کرام پر بھی یہ بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اپنے منصب کو ایماندار ی کیساتھ سرانجا م دیں کیونکہ تعلیم کو اس بحرانی حالات سے نکالنے کے لئے اساتذہ کو بھی بلا جواز احتجاج سے گریز کرنا چا ہئے ۔