گورنر بلوچستان نے دو نئے پولیس کے تھانے تعمیر کرنے کی منظور ی دے دی

  • October 16, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 264 Views

کوئٹہ (این این آئی)گورنر بلوچستان نے صوبے میں دو نئے محکمہ انسداد دہشتگردی پولیس کے تھانے تعمیر کرنے کی منظور ی دے دی ،تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے سبی اور نصیرآباد ڈویژن میں دو نئے سی ٹی ڈی تھانے تعمیر کر نے کی منظوری دے دی ہے، دونوں تھانے ’’اے ‘‘اور ’’بی ‘‘ ایریاء کی حدود میں کاروائیاں کرسکیں گے ،حکومت بلوچستان نے گورنر بلوچستان کی منظوری کے بعد دونوں تھانے تعمیر کرنے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے