وفاقی لیویز فورس کی واجبات کیلئے وفاق سے رجوع کرینگے

  • October 19, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 342 Views

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے فیڈرل لیویز فورس کے اہلکاروں نے جمعہ کے روز ملاقات کی اور اپنے مسائل بالخصوص پچھلے دس ماہ سے تنخواہوں کی بندش سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کی درخواست کی۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سلیم احمد کھوسہ اور صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا نورمحمد دمڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لیویز اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کے قیام میں لیویز فورسز کی کاوشیں قابل قدر ہیں حکومت لیویز فورس کو جدید آلات کی فراہمی، اعلیٰ تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے، وزیراعلیٰ نے لیویز اہلکاروں کو یقین دلایا کہ ان کے واجبات کے مسئلے کو وفاق سے اٹھایا جائے گا اور ان کی فوری ادائیگی کے لئے ہر ممکن اقدامات کے جائیں گے جس پر وفاقی لیویز اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔