مستحکم ،پرامن ،جمہوری افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،اے این پی

  • October 19, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 113 Views

کوئٹہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم ،پرامن ،جمہوری افغانستان نہ صرف افغان عوام کے مفاد میں ہے کہ بلکہ ہمسایہ ممالک اور خطے میں دیرپا امن کے قیام میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگا،دہشتگردی ،انتہا پسندی کی کوئی سرحد نہیں اور نہ ہی اسے کسی قوم اور علاقے سے منسوب کیا جاسکتا ہے ،افغان جنرل عبدالرازق ،قہرمان عبدالجبار سمیت اعلی شخصیات کی بے رحمانہ قتل کسی صورتحال کی بہتری ،امن کے قیام ،جمہوریت کے استحکام کیلئے نیک شگون نہیں ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاریکردہ بیان میں گذشتہ روز قندھار میں اندوہناک واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن کی طرف گامزن کاوشوں کیلئے دھچکہ قرار دیا ،ایسے واقعات میں جب افغانستان میں عام انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں اور جنگ وجدل کشت وخون سے بیزار افغان عوام جمہوریت کی طرف بتدریج گامزن اور امن کے طلب گار ہیں ،اس طرح کے ناروانسانیت سوز واقعات کسی صورت نیک شگون نہیں کہلائے جاسکتے ہیں ،بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی پائیدارامن،ترقی وخوشحالی کیلئے پرامن ،مستحکم افغانستان سب کے مفاد میں ہے لہذا وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری ،سالمیت اور بقاء کیلئے عالمی طاقتیں اور ہمسایہ ممالک مثبت ،قابل بھروسہ اور اعتماد ،سازی کو اولیت دیں تاکہ 4عشروں سے جاری کشت وخون قتل وقتال کو روکا جاسکے ،بیان میں جنرل عبدالرازق ،قہرمان عبدالجبار اور دیگر کے اہلخانہ اور افغان عوام سے دکھ درد کی اس گھڑی ہمدری کا اظہار اور مرحومین کی درجات بلندی کی دعا کی گئی ،علاوہ ازیں باچاخان مرکز پشاور میں جنرل عبدالرازق ،قہرمان عبدالجبار اور دیگر کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں پارٹی کے قیادت ،کارکنوں کی کثیر تعداد کے علاوہ افغان قونصل جنرل پشاور اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔