بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت اور یونٹ سازی مہم کا آغاز

  • October 19, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 175 Views

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکنیت اور یونٹ سازی مہم کا آغاز کردیا گیا بلوچستان بھر میں آئندہ دو ماہ کے دوران مہم اور یونٹ سازی کے مراحل مکمل کر لئے جائیں گے رکنیت و یونٹ سازی کی سادہ مگر پر وقار تقریب بی اے پی کے کیمپ آفس طوغی روڑ میں منعقد ہوئی ،اے پی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے رکنیت و یونٹ سازی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو نے پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی کی ممبر شپ رسید جاری کرکے مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اس موقع پر سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی حسنین ہاشمی ملک خدا بخش لانگو ،محترمہ صنم عاصمہ اعوان ،حاجی ولی محمد نورزئی ،چوہدری شبیر احمد و دیگر رہنماوں کو ممبر شپ دی گئی، اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کو صوبے بھر میں فعال کرنے کے لیے آج سے رکنیت و یونٹ سازی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے پارٹی کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کے لئے بلوچستان بھر میں دوستوں کی مشاورت سے ایسی حکمت عملی طے کی جاررہی ہے جس سے عام آدمی کو سیاسی و نظریاتی شعوری بنیاد پر دعوت دی جائے گی بلاشبہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی امنگوں کا حقیقی آئینہ دار ثابت ہو گی اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک عام نظریاتی کارکن وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں اور بی اے پی کی سیاسی وارثت کا محافظ ہے بلوچستان عوامی پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے قطع نظر عام آدمی کی پارلیمانی و سیاسی آواز ہے جو روایتی سیاسی جماعتوں سے ہٹ کر ایک نئی پائیدار سیاسی روایات کی امین ثابت ہوگی بی اے پی میں ایک رکن کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ ایک ذمہ دار کی ہے بی اے پی میں جوابدہی کا ایک ایسی روایت متعارف کرائی گئی جس سے اعلی سے ادنی عہدے دار تک ہر سطح پر جوابدہ ہوگا انہوں نے کہا عوام نے بلوچستان عوامی پارٹی سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ان پر پورا اترنے کے لیے پوری نیک نیتی اور خلوص دل سے کام کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل میں درپیش رکاوٹیں دور کرکے عوام کو مثبت اورمثالی طرز سیاست کا عملی نمونہ پیش کریں گے۔