بلوچستان کی ترقی وخوشحالی تعلیم کو ہتھیار بنانے سے ممکن ہے ، سردار یار محمد رند

  • October 19, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 166 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ نوجوان تعلیم کو ہتھیار بنا کر بلوچستان کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اپنا رول پلے کریں اساتذہ کرام نئی نسل کو تعلیم وہنر سے روشناس کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال ممکن بنائیں تعلیم ہی ترقی خوشحالی اور جدید چیلنجز سے نمٹنے کا واحد راستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگو کی قیادت میں ملنے والے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈاکٹر مشتاق عمرانی ، ملک رفیق سیلاچی، ملک اسفند یار سیلاچی، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سبی کی طالبات بھی موجود تھیں ،رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ جس معاشرے میں محنت لگن خلوص کا جذبہ موجود ہووہاں امن ترقی خوشحالی ہوتی ہے جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم تعلیم کے شعبے کو ترقی دیں جس کیلئے اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر تعلیم وہنر کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ ہمارے بچے ہر امتحان ہر میدان میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکے انہوں نے کہا کہ سوئی کیڈٹ کالج میں طلباء نے اپنی محنت اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا آج وہ اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچے اسی جذبے سے مجھے امید ہے کہ سبی سمیت بلوچستان بھر کے طلباء وطالبات تعلیم حاصل کرکے بلوچستان کا نام روشن کریں گے تعلیم کو ہتھیار بناکر دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے بلوچستان کو تعلیم یافتہ بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اپنی عظیم ثقافت تہذیب تمدن مہمان نوازی سے پوری دنیا میں پہچانا جاتا ہے ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے کہ بلوچستان زندہ قوم کا مسکن ہے میری خواہش ہے کہ بلوچستان کا بچہ بچہ تعلیم حاصل کرے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ بلوچستان میں تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں رول پلے کیا بلوچستان میں زیر تعلیم بچے ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مستقبل روشن تابناک ہو اس خواب کو پورا کرنے کیلئے آپ سب ہر ذمہ داری عائد ہوتی ہے انہوں نے تمام بچوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ علم حاصل کریں اور ملک قوم کی درست سمت راہنمائی کرکے اپنا فرض پورا کریں ۔