سراج الحق کے دورے بلوچستان کاخیر مقدم

  • October 19, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 171 Views

کوئٹہ (پ ر) جمعیت طلبہ عربیہ بلوچستان کے منتظم مولانا خالدالرحمان شاہوانی ، جنرل سیکرٹری حافظ امدادالحق ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری طالب داداللہ،منتظم کوئٹہ صلاح الدین بلوچ نے مشترکہ بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سنیٹرسراج الحق کے سہ روزہ دورہ کوئٹہ قلعہ سیف اللہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ سراج الحق کے دورہ سے جماعت اسلامی فعال ہوگی ارکان کے جزبہ وصلاحیت کو نکارملیگا سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی فعال ہورہی ہے جمعیت طلبہ عربیہ جماعت اسلامی کا دست وبازو ہے سراج الحق کے دورے کے دوران جمعیت طلبہ عربیہ کا وفد تنظیمی امور کے حوالے سے سراج الحق ملاقات کریں گے ۔جماعت اسلامی کے کرپشن فری پاکستان بننے سے قوم مسائل سے نکل سکتے ہیں قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں مدارس کے طلبہ سراج الحق کا بھر پور ساتھ دیں گے مدارس کے خلاف سازشوں کو سراج الحق کی قیادت میں ناکام بنائیں گے