وزیراعلیٰ جام کمال جیپ ریلی میں شرکت کیلئے گوادر پہنچ گئے

  • October 19, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 140 Views

گوادر(خ ن )وزیراعلی بلو چستان جام کمال خان تین روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ہیں اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے جیپ ریلی کے شرکا سے ملاقات کی جن میں مشہور ریسر نادر خان مگسی،پیر صاحب دادسلطانی رونی پٹیل،بلال رئیس دیگر شامل تھے ملاقات میں گوادر آف روڈ جیپ ریلی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اور بتایا گیا کہ ملک نامور ریسرز اس جیپ ریلی میں شرکت کرنے کیلیئے گوادر پہنچ گئے ہیں جبکہ گوادر آف روڈ ریلی کا کوالیفائنگ راؤنڈ آج شروع ہوا اس جیپ ریلی میں سو(100)رجسٹرڈ گاڑیاں اور نامور ریسر شامل ہیں جو235کلومیٹر طویل کچے ٹریک پر کل ریس کا مظاہرہ کریں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزرا ظہوراحمد بلیدی، محمد سلیم کھوسہ،نور محمد ڈمراور سردار عبدالرحمن کھتران بھی ان کے ہمراہ تھے۔