مجلس وحدت مسلمین کا زائرہ زبیدہ کے قتل اور فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  • October 19, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 152 Views

کوئٹہ (پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو ئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ کلان کوئٹہ میں زائرہ زبیدہ کے مبینہ قتل کیخلاف، فرزند پاکستان سابق سنیٹر سید فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف اور زائرین کی کوئٹہ تفتان آمد و رفت میں رکاوٹیں ڈالنے کیخلاف پر امن احتجاج کیا گیااس احتجاج میں مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی علامہ محمد جمعہ اسدی کوئٹہ کے مومنین سمیت زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی شرکاء احتجاج نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر زائرہ زبیدہ کے قتل میں ملوث پولیس اہلکار کو قرار واقعی سزاء دینے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کیخلاف نعرے درج تھے علامہ محمد جمعہ اسدی نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ فیصل رضا عابدی پر جھوٹے مقدمات ختم کیا جائیں اور انہیں با عزت رہا کیا جائیں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ جناب شہر یار آفریدی خود کوئٹہ تشریف لائے تھے انہوں نے زائرین کے مسائل کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس کہ تا حال زائرین کے مسائل میں کمی نہیں آئی علامہ سید ہاشم موسوی نے شرکاء احتجاج سے خطاب میں کہا کہ پنجاب پولیس نے جس طرح جواتین کی مجلس عزاء میں چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا کسی صورت قابل برداشت نہیں اس واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائی کی جائیں علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ ہم ملک بھر میں جاری عزاء داری سید الشہداء کیخلاف کسی قسم کی پابندی کو برداشت نہیں کریں گے سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی نے ہمیشہ سے پاکستانی مفادات کی بات کی ہے پاک افواج کے حق میں بات کی ہے ان پر جعلی قسم کے مقدمات واپس لیا جائیں اور انہیں باعزت رہا کیا جائیںآخر میں علامہ سید ہاشم موسوی نے قتل ہونے والی زائرہ زبیدہ سمیت جملہ شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔