مچھ ، قتل کیس میں ملوث ، اشتہاری ملزم گرفتار

  • October 19, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 155 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)ڈی پی او کچھی کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مچھ جان محمد کھوسہ نے ایس ایچ او مچھ محمد خان محمد حسنی سی آئی اے انچارج مچھ غلام مصطفے کلہوڑا ودیگر اہل کاروں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم عطاء4 اللہ ولد غلام قادر اور قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی مچھ جان محمد کھوسہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جرائم پیشہ اور سماجی برائیوں سے علاقے کو پاک کرکے دم لیں گے شہری سماج دشمن سر گرمیوں ملوث عناصر کا نشاندہی کرے اور تعاون کرنے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا اور ایسے سماج دشمن عناصر کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائیگی۔