عوامی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،نوابزادہ شاہ زین بگٹی

  • October 19, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 107 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ عوامی مفادات پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بھاگ سبی سمیت حلقہ انتخاب کی عوام کودرپیش بنیادی مسائل کا حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جمہوری وطن پارٹی بلارنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں بھاگ کی قبائلی عوامی سیاسی شخصیت میر محمداسماعیل چھلگری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ میر شاہ زین خان بگٹی نے کہا کہ بھاگ سبی سمیت حلقہ انتخاب میں عوامی مفادات پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کروں گا بلاامتیاز خدمت کرکے علاقہ کی عوام کا معیار زندگی بلند کروں گا عوام نے جس مقصد کیلئے مجھے اپنے ووٹ کی پرچی کا حقدار سمجھا اس میں کوتاہی نہیں کروں گا اپنے وسائل میں رہ کر عوامی مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری پوری طرح سرانجام دوں گا ہمارا مقصد عوامی مسائل کا خاتمہ ہے جمہوری وطن پارٹی بلارنگ ونسل امتیار قوم قبیلے سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہ ہی جذبہ لے کر قومی اسمبلی میں آیا ہوں میری ذمہ داری ہے کہ حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت کی تمام سہولیات عوام کو میسر ہو اور ان کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہوسکے انہوں نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ بھاگ میں پانی کا فقدان ہیں اس سلسلے میں جلد ہی بھاگ کی عوام کو خوش خبری دوں گا بھاگ میں پینے کے بحران کا نوٹس لیا ہے اس کا حل بھی جلد ممکن ہوگا پینے کے صاف پانی کی ہر گھر تک فراہمی یقین بنائی جاءء گی تمام علاقوں کو یکساں بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اس موقع پر میر محمد اسماعیل چھلگری نے بھاگ کی عوام کو درپیش مسائل صحت تعلیم کی سہولیات کی کمی پینے کے صاف پانی کا بحران سمیت دیگر اہم نوعیت کے مسائل سے آگاہ کیا اور ان کو حل کرنے کی درخواست بھی کی۔