نصیرآباد ، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن اور اسکے مبینہ آشنا کو قتل کردیا

  • October 19, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 213 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)غیرت کے نام پر ایک اور قتل،رواں مہینے قتل ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی نصیرآباد میں رواں ماہ غیرت کے نام پر اب تک 3خواتین سمیت 8 افراد قتل کردیے گئے ہیں ، جب کہ تینوں واقعات میں ملوث ملزمان میں سے صرف ایک ملزم ہی گرفتار ہوسکا نصیرآباد کے گوٹھ عبدالرحیم میں ا?ج جمعہ کی صبح ملزم حاکم علی نے غیرت کے نام پراپنی بہن مسمات گل خاتون اور محمداشرف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،جب کہ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ منجھوشوری پولیس نے جائے وقوعہ پہ پہنچ کرنعشوں کوضروری کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کرکے واقعہ کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے واضع رہے کہ بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں رواں ماہ غیرت کے نام پر قتل کا یہ تیسرا واقعہ ہے ،جس میں رواں مہینے 3خواتین سمیت 8افراد قتل کردیے گئے ہیں،اس سے قبل 5 اکتوبر کو نوتال پولیس تھانہ کی حدود ربیع میں غیرت کے نام پر ملزم نے فائرنگ کرکے فداحسین نامی شخص کو قتل کردیا تھا۔جب کہ 16اکتومبر کو گوٹھ ہمت علی میں ملزم میر حسن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کرغیرت کے نام پر فائرنگ کرکیاپنی بیوی مسمات لیلااور رحیم داد رند کو قتل کرنے کے بعد اپنے ماموں ذاد بیٹوں منظور احمد، حمید اللہ اور ارشاد خاتون کو بھی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا اور فرار ہوگئے، پولیس نے تینوں واقعات میں پولیس کو مطوب افراد میں اب تک صرف ایک ہی ملزم معشوق عرف سردار کو گرفتار کیا ہے دوسری طرف نصیرآباد میں غیرت کے نام پر بڑھتے ہوئے واقعات کے سبب علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔