قو موں کی ترقی کا راز معیاری تعلیم کے حصول میں ہی پنہاں ہے ، گورنر یاسین زئی

  • October 19, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 202 Views

کوئٹہ (خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یسین زئی نے کہاہے کہ تعلیم ہر شعبہ میں ترقی کی بنیادہے اورقو موں کی ترقی کا راز معیاری تعلیم کے حصول میں ہی پنہاں ہے ۔تعلیم کے فروغ کیلئے نجی اور سرکاری سطح پرکی گئی کا وشیں لائق تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میںیو نیسف اورمحکمہ تعلیم کے تعاون سے منعقدہ پہلی گریجو یشن تقریب 2018ء کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرصوبائی مشیر تعلیم میر محمد خان لہڑی ، رکن صوبائی اسمبلی ثنا ء بلوچ، صوبائی سیکرٹری تعلیم اور یو نسیف کی جانب سے پلو شہ جلا لزئی سمیت ماہرین تعلیم کی ایک بڑی تعداد موجو د تھی ۔گورنر بلوچستان نے اس موقع پر کہا کہ علم کا حصول دین مبین اسلام میں بڑی اہمیت رکھتا ہے اورعلم کو ہر مسلمان مرد اور عورت پرفرض قرار دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالو جی کے اس تیز رفتا ر اورترقی یافتہ دور میں تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی تعمیر وترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہارکیا کہ اس ترقی یافتہ دورمیں ہمارے صوبے میں پانچ سے لیکر سولہ سال تک کے بچے اورجوان تعلیم کے زیور سے محروم ہیں ۔صوبے کے لاکھوں بچوں کو آج بھی تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے ۔تاہم موجو دہ حکومت تعلیم کو صوبے کے ہرعلاقے تک پہنچانے کیلئے بھر پور اقدامات کرے گی۔