گورنر ہا وس بلوچستان کو جمعہ کے روز عوام کیلئے کھول دیا گیا

  • October 19, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 223 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر ہا وس بلوچستان کو جمعہ کے روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔گر لز کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات نے پر نسپل گرلز کالج کینٹ کی سربراہی میں گورنر ہاوس کوئٹہ کا دورہ کیا ۔گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے طالبات اور اساتذہ کرام کو گو رنر ہاوس کو ئٹہ پہنچنے پر خو ش آمدید کہا گرلز کالج کی طالبات نے گورنر ہاوس کے مختلف حصے دیکھے اور گورنر ہاوس میں لگی قدیم تصاویر ،نایاب پر ندوں اور مجسموں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔ طالبات اور اساتذہ کرام نے گورنر ہاوس کے سبز ہ زار میں بر ٹش بلوچستان کے دورکے انگر یز وائس رائے کے مجسمے اور مختلف ادوار میں حکمرانو ں کے ہاتھ سے لگائے گئے درخت بھی دیکھے اور تصاویر یں لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ تعلیمی اداروں کی فعا لیت اساتذہ کی حا ضری کو یقینی بنانے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھا ئے گئے ہیں ۔پھر بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ نجی اور سرکاری سطح پر نظام تعلیم ،اورنصاب تعلیم میں یکسا نیت لانے کی اشد ضرورت ہے ۔قبل ازیں مشیر تعلیم میر محمد خان لہڑ ی ، ایم پی اے ثناء بلوچ، سیکرٹری تعلیم نورالحق بلوچ اور یو نسیف کی نمائند ہ پلو شہ جلال زئی نے گریجو یشن سرمنی کے اغراض ومقا صد پر روشنی ڈالی اور صوبے میں تعلیمی معیار کو اونچا کرنے اورتعلیم تک رسائی کو ممکن بنانے کیلئے کئی سفا رشات وتجا ویز پیش کیں ۔