پاکستان کی انتخابی سیاست میں 25 جولائی جیسے دھاندلی زدہ انتخابات کبھی نہیں دیکھی ،مولانا فضل الرحمان

  • October 19, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 154 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت عوام کے ساتھ مذاق کے سوا ملک کی ترقی کے لئے کچھ بھی نہیں کررہی ہے پاکستان کی انتخابی سیاست میں 25 جولائی جیسے دھاندلی زدہ انتخابات کبھی نہیں دیکھی پاکستان کو ترقی سے روکنے کے لئے مغربی طاقتیں سی پیک اور پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ،ملک کے نوجوان طبقہ اور قوم کی رہنمائی کے لیئے علمائے کرام کو اپنی ذمہداری نبھانی ہوگی ،قلات نے ہمیشہ جمعیت کا ساتھ دیا ہے 25 جولائی کے انتخابات میں جے یوآئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے پر میں قلات کے عوام کا مشکور ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی قلات میں جمعہ کے خطبہ کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ،اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر جمعیت کے مرکزی نائب امیر سابق ایم این اے مولانا قمرالدین ،صوبائی امیر مولانا فیض محمد ،صوبائی سالارحافظ محمد ابراہیم لہڑی ،رکن قومی اسمبلی مولانا سید محمود شاہ اور دیگر بھی موجود تھے ،متحدہ مجلس عمل کے سربراہ اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت نے منی بجٹ کے ذریعے قوم پر مہنگائی کا طوفان مسلط کر کے نئے ٹیکسوں کے انبار لگائے دیئے ہیں اور روپے کی گرتی ہوئی قدر سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہیں ،انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتیں سی پیک کو سبوتاژکرنے کے کوشیش کررہی ہیں جسے ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،مغربی طاقتیں نہیں چاہتے کہ سی پیک کامیاب ہو اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں ،انہوں نے کہا کہ امریکہ سی پیک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں بد قسمتی سے ملک کے عظیم ترقی کے پروگرام سی پیک کو ناکام بنانے کے لئے پی ٹی آئی جیسی مسخرہ باز پارٹی کو آگے لایا گیا ہے جس کی وجہ سے اب مہنگائی کے ہاتھوں عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں ،جمعیت علماء اسلام مغربی دنیا اور بین الاقوامی اسٹبلشمنٹ کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں دینی جماعتوں کو کمزور کر نے کے لیئے فرقہ پرست تنظیمیں بنائی گئی ،ملک کو موجودہ حالات سے نکالنے کے لیئے اپوزیشن کے تمام جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نوجوانوں اور قوم کی رہنمائی کے لئے اپنی ذمہداریاں ادا کرے ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلات کے عوام نے ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کا ساتھ دیا ہے اور انتخابات میں یہاں سے جمعیت کو کامیابیاں ملتی رہی ہیں اور 25جولائی کے انتخابات میں بھی جے یو آئی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا ہے جس پر میں قلات کے عوام کا شکر گزار ہوں۔جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ بلوچستان ملک کا پسماندہ صوبہ ہے جہاں عوام خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ، بلوچستان کے عوام کے اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت ہے ، یہی وجہ ہے کہ ہم نے بین الاقوامی منصوبہ سی پیک کی صورت میں وجود میں لایا ،اس منصوبے میں ہم نے سب سے زیادہ دلچسپی لیا ،سی پیک منصوبے کو بلوچستان و خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے پیچھے رہ جانے والے دیگر علاقوں کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کا پلان و حکمت عملی مرتب کیا ، سی پیک منصوبے کے ذریعے ہی مستقبل و قریب میں بلوچستان کی احساس محرومی کو دور کیا جاسکتا ہے ، قوم کے مزاج کے برخلاف وجود میں لائی جانے والی موجودہ حکومت نے سی پیک کے بارے میں اپنی جس منفی سوچ کا اظہار کیا تھا اسے قبول نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی سی پیک منصوبے کے خلاف ایسے کسی بھی سازش کوکامیاب ہونے دیا جائیگا ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قلات میں جے یوآئی کے ایم این اے مولاناسید محمود شاہ ، تحصیل ناظم قلات مولانافضل الرحمن شاہ و ان کے برادران کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے ان کی مدرسہ آمد کے موقع پر ناشتہ بھی کیا۔ ۔بعدازاں مولانا فضل الرحمن مرکز اسلامی قلات میں جمعہ کے خطبہ سے خطاب کیا اس موقع پرجے یوآئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا قمرالدین جے یوآئی بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد، ایم این مولانا عبدالواسع ، سردار علی محمد قلندرانی ، انجینئرطارق کھیازئی ، مفتی عبدالقادر شاہوانی ، مولانا محمد صدیق مینگل ، مولانا عنایت اللہ رودینی عبداللہ شاہوانی ، محمد خان ساسولی ، میر اسحاق ذاکر شاہوانی ، چاند کمیٹی کے رکن مولانا عبدالمالک ،حافظ محمد قاسم لہڑی ،حسین احمد کھیازئی، مولانا محمد ابراہیم قلندرانی ، سمیت دیگر رہنماء و کارکنان موجود تھے ۔گزشتہ مولانا فضل الرحمن کے اعزاز میں جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری ، حافظ محمد ابراہیم لہڑی ،مولانا محمد قاسم لہڑی نے عشائیہ دیا جس میں جے یوآئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ جھالاوان و سراوان کے علاقے قبائلی اور اسلامی اقدارکے مرکز اور محافظ رہے ہیں ،یہاں نہ صرف بڑے قبائلی زعماء اور سیاستدان پیدا ہوئے بلکہ اس سرزمین پرخدا ترس بزرگانِ دین اورعلمائے کرام بھی پیداہوئے اور دین کی خدمت کی ، جمعیت علمائے اسلام ایک سیاسی قوت ہیں ، اس جماعت میں قبائلی عمائدین کی شمولیت باعث فخر ہے ،سردار علی محمد قلندرانی کی شمولیت پارٹی جھالاوان میں مذید مضبوط ہوگی ۔ہم تمام قبائلی عمائدین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کریں اور اس پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی و قبائلی جدوجہد جاری رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ اس بار جمعیت علمائے اسلام نے جھالاوان قوم پرست جماعت سے اتحاد کیا اور اس اتحاد کو کامیابی ملی ۔ہم چاہتے ہیں کہ قوم کی مشترکہ مفاد کی خاطر قوم پرستوں سے مل کر جدوجہد جاری رکھیں ۔