ملک میں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ماحول پیدا کرکے 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

  • October 21, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 223 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور حقیقی وفاقیت کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کی ہے ،الیکشن 2018میں مصنوعی قیادت کو لاکر اختیارات دینا کسی مخصوص ایجنڈے کی نشاندہی کررہی ہے ،ملک کی حقیقی جمہوری قوتوں کی نظر میں نیشنل پارٹی کے قومی کانگریس میں لگی ہوئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں قومی کانگریس کی تیاریوں کے سلسلے میں کوئٹہ کے سینئر باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس ضلع کوئٹہ کے صدر کے زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں قومی کانگریس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ،جس میں حاجی عطاء محمد بنگلزئی سریاب ریجن کے سربراہ ،حاجی عبدالصمد بلوچ اور نیاز بلوچ ،ائیر پورٹ روڈ ،سمنگلی روڈ اور ہدہ ریجن کے سربراہ ،سعید سمالانی،نعیم بنگلزئی،سٹی ریجن کے سربراہ حنیف کاکڑ ،کچلاک ریجن کے سربراہ بنائے گئے ،مانیٹرنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ،جس کے چیئرمین میر عبدالخالق بلوچ ،ممبران میں ڈاکٹر اسحاق بلوچ ،علی احمد لانگو،میران بلوچ ،مشکور انور ،عبید لاشاری اور نیاز بلوچ ہوں گے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ ملک میں غیر سیاسی اور غیر جمہوری ماحول پیدا کرکے 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہے،جس کی نیشنل پارٹی مخالفت کریگی ،انہوں نے کہاکہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ 18ویں ترمیم میں تیل ،گیس کے پیداوار صوبوں کے اختیارات میں آتے ہیں ،18ویں ترمیم کے رول بیک کرنے کی نیشنل پارٹی بھر پور مخالفت کریگی ،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے ہمارے کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں اور پارٹی کی قومی نظریہ اور فکر کو آگے بڑھانے میں اولین کردار ادا کریں ،انہوں نے کہاکہ گذشتہ الیکشن میں عوام کی رائے پر شب خون مارکر اپنے من پسند امیدواروں کو کامیاب کیا گیا ،جن کو پورے ملک کے سیاسی جماعتوں اور عوام نے دھاندلی زدہ قرار دے دیئے ،انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے عوامی پذیرائی میں اضافہ ہواہے اور عوام نے نیشنل پارٹی کو انتخابات میں مکمل ووٹ دیئے ،لیکن غیر جمہوری عناصر کو لانے کیلئے نیشنل پارٹی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ،بارکھان ،آواران،صحبت پور میں پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ مثبت پیش رفت ہے ،انہوں نے کہاکہ کارکن نئے عزم کیساتھ اپنے قومی کانگریس کو کامیاب بنانے اور ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا جدوجہد کو جاری رکھیں۔