بیور و کریسی نے صوبائی حکومت کو ناکام بنانیکی سازشیں شروع کردیں ‘ سعید ہاشمی

  • October 21, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 601 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی اور سابق سینٹر سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ ماضی کی طرح ایک بار پھر بیوروکریسی نے صوبائی حکومت کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں شروع کردیں ہیں عوامی اور اجتماعی مفادات کے کاموں میں بیوروکریٹ رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں جسکے باعث عوام میں مایوسی پیدا ہورہی ہے لیکن ہم کسی صورت ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ بیوروکریسی پر کڑی نظر رکھیں اور جہاں بھی افسران کی طرف سے عوامی اور اجتماعی مفادات کے حوالے کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں فوری طور پر اسکی رپورٹ پارٹی سیکرٹریٹ کو تحریری طور پر دیں جسے ہر ماہ بعد ایک رپورٹ کی شکل میں وزیراعلی جام کمال خان کو پیش کیا جائے گا تاکہ صوبائی حکومت کیخلاف کام کرنے والے افسران کو بے نقاب کیا جاسکے انکا مذید کہنا تھا کہ ماضی میں بھی منتخب وزراہ اعلی کو ناکام بنانے کیلئے بیوروکریسی انکے احکامات ردی کی ٹوکری کی نذر کرتی رہی ہے اب دوبارہ سے یہ کام شروع کردیا گیا ہے۔