قندھار میں صدارتی انتخابات ملتوی ، باب دوستی گیٹ کھول دیاگیا

  • October 21, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 206 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) چمن پاک افغان سرحد باب دوسٹی گیٹ دو روزہ بندش کے بعد افغانستان کے صوبہ قندھار کے بارہ پولنگ اسٹیشنوں پرپارلیمانی انتخابات کے ملتوی ہونے پر کھول دیا گیا تمام تر تجارتی سرگرمیاں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈٹ اور نیٹوسپلائی سمیت پیدل آمد ورفت بھی بحال ہوگیا،تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں الیکشن کے ملتوی ہونے کے بعد پاکستان کی افغانستان حکام کو سرحد کھولنے کی پیشکش کو افغانستان نے مسترد کردیا تھاجبکہ پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کو معمول کے مطابق مکمل طور پر کھول دیا گیا سرحد کی بندش کی وجہ یہ تاجروں کو شدید مشکلات کا سامناتھا چمن پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کو افغانستان میں ہونے والے الیکشن کے باعث دو روز کیلئے سیل کردیا گیا تھااور پاک افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے اضافی نفری بھی تعینات اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی پاک افغان سرحد باب دوستی کو بند کرنے کا فیصلہ باہمی اتفاق سے کیا گیا تھا جبکہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں20اکتوبر کو عام انتخاب ہونے والے تھے افغانستان کے صوبہ قندھار میں عام انتخابات کے ملتوی ہونے پرسرحد کومعمول کے مطابق مکمل طور پر کھول دیا گیا،پاک افغان سرحد باب دوستی گیٹ کی دو روزہ بندش کی وجہ سے چمن بارڈر پر ایف آئی اے کا ویزہ سیکشن بھی بند ہوگیا تھا جبکہ پاک افغان بارڈر باب دوستی گیٹ کے کھولنے سے ایف آئی اے کا ویزہ سیکشن بھی بحال ہوگیاہے اور پاک افغان سرحد کی بندش کی وجہ سے سرحدپربڑی تعداد میں لوگ اور مال بردار ٹرکوں کی لائنیں لگی ہوئی تھی جبکہ پاک افغان سرحدباب دوستی گیٹ کے کھولنے تمام تر تجارتی سرگرمیاں پاک افغان ٹرانذٹ ٹریڈاور نیٹوسپلائی سمیت مکمل طور پر پیدل آمد ورفت کیلئے بھی معمول کے مطابق کھول دیا گیاہے پاک افغان بارڈر کے کھولنے سے تمام تر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔