آئی ایم ایف کی شرائط کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا تو سخت مزاحمت کرینگے ،غفور حیدری

  • October 21, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 136 Views

اسلام آباد(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کے شرائط کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا تو سخت مزاحمت کرینگے ، پاکستان کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزررہی ہیں، اقتدار ناتجربہ کار اور غیر جمہوری قوتوں کو سونپ دی گئی ہیں، تجاوزات کے نام پر مدارس کو شہید کرنا مغربی ایجنڈہ ہے ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارلیمنٹ لاجز میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے یہ شرط بھی رکھی ہے کہ پاکستان پاک چین اقتصادی راہداری میں چین کے قریب نہ ہو انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خالق ہم ہے ہم نے بنیادی طور پہ سی پیک پہ کام کیا اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کیساتھ کئی دفع کی ملاقاتوں کے بعد گزشتہ حکومت نے اس پہ باقاعدہ کام شروع کیا ہم اسکو پاکستان کے مستقبل میں ترقی کا زینہ سمجھتے ہے امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے اپنے پاوں پہ کھڑا نہ ہوسکے اس لیئے ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہے کہ آئی ایم ایف کے شرائط کو جوتی کی نوک پہ رکھتے ہے سی پیک کامیاب ہوگا اور اس میں پہلا حق پسماندہ صوبوں کا ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت تاریخ کے بدترین دور سے گزررہی ہیں انتخابات میں عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو اب سمجھ آگیا کہ باتیں کرنے اور کام کرنے میں بڑا فرق ہے بدقسمتی سے ملک میں حکومت غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ میں ہے جو کہ نہ صرف ناتجربہ کار ہے بلکہ انہوں نے ماضی میں بھی ملک کے خزانے کو نقصان پہنچایا ہے ملکی معیشت کو سود سے پاک اور شریعت اسلامیہ کے مطابق رائج کرنے کی ضرورت ہے موجودہ حکومت کفایت شعاری اور سادگی کے نام پہ قوم کو دھوکہ نہیں دے سکتی ملک میں عملا کوئی وزیر اعظم نظر نہیں آتا ہماری خارجہ پالیسی کہاں کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر بننے نہیں دینگے تجاوزات کے نام پہ مدرسہ کو شہید کیا گیا جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ حکومت کے عزائم کچھ اور ہے ہم حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پہ بنا تھا کسی کو مغربی ایجنڈہ مسلط نہیں کرنے دینگے امریکہ اور مغربی ممالک کو خوش کرنے کیلئے حکومت جتن کرنا بند کردے انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا تو دونوں ایوانوں میں سخت مزاحمت کرینگے اور ملک گیر احتجاج کا آپشن بھی رکھتے ہیں۔