گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز 29ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کی اجازت

  • October 21, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 216 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز 29ناکارہ بحری جہازوں کی کٹائی کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں گڈانی کے محنت کشوں کا روزگار بحال ہونے کیساتھ ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے حکومت بلوچستان کے احکامات پر گڈانی شپ بریکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے عملدرآمد شروع ہوگیا ہے گڈانی شپ بریکرز ایسوسی ایشن اراکین معروف صنعتکاررفیق سلام اور عبدالغنی میمن نے پلاٹ نمبر 47پر جمعداروں اور محنت کشوں کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور انھیں متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے جاری کئے گئے نئے ایس او پی کے حوالے سے آگاہ کیا ، رفیق سلام اور عبدالغنی نے محنت کشوں سے خطاب میں کہا کہ نئے ایس او پی کے نفاذ کا مقصد انڈسٹری میں کام کرنے والے محنت کشوں کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی اقدامات کو یقینی بنانا ہے سیکریٹری اماحولیات عبدالصبور کاکڑ ، ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کیپٹن ر محمد طارق ، چےئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی میجر ریٹائرڈ اکبر لاشاری اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جو احکامات جاری ہوئے ہیں شپ بریکرز ایسوسی ایشن جہازوں کی کٹائی کے دوران کام حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں گے ، گڈانی شپ بریکنگ لیبر یونین نمائندے بابو کریم نے محنت کشوں کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور حکومت بلوچستان کے تمام اداروں کے انتہائی مشکور ہیں جنھوں نے مزدوروں کے روزگار کی بحالی کیلئے فوری اقدام کرتے ہوئے ناکارہ جہازوں کی کٹائی پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے مزدور یونین نمائندے نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ مزدور طبقہ کی معاشی بدحالی دور ہوسکے ۔