اکبر بکٹی ایکسپریس اور بولان میل کے کرایوں میں کمی کا اعلان

  • October 22, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 568 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پسماندگی اور غربت کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل اور اکبر بگٹی ایکسپریس کے کرایوں میں30 فیصد کمی کر دی گئی اور دونوں ٹرینوں میں بزنس کوچ بھی جلد چلائے جائینگے کوئٹہ ژوب ریلوے ٹریک پر جلد کام شروع کیا جائیگا سبی، ہرنائی ریلوے ٹریک پر سیکورٹی کا مسئلہ ہے ایف سی ، لیویز اور ریلوے پولیس پر مشتمل فورس تشکیل دیں گے اور آئندہ چندماہ میں سبی ہرنائی ریلوے سیکشن بھی بحال کر دیا جائیگا کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں عوام کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کے لئے بدھ سے وائے فائی کام شروع کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب عوام کو سہولیات دینے کے لئے بولان میل کا کرایہ700 اور اکبر بگٹی کا کرایہ900 روپے کر دیا گیا اور یہ فیصلہ یہاں کے غریب عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے بولان میل اور اکبر بگٹی ایکسپریس کو بزنس کوچ اور اے سی سٹینڈرڈ بھی لگایا جائیگا اور ایک سال کے اندر اندر ریلوے نظام کو ٹھیک کر کے ملک کی معیشت میں بھر پور کردا رادا کرینگے ریلوے ٹریک کو کرایہ پر دینے کے لئے تیار ہیں سرمایہ کار اپنی کوچ کو ریلوے ٹریک پر چلانے کے لئے ہر قسم کا تعاون کرینگے ریل کے بغیر ملکی معیشت بہتر نہیں ہو گی کوئٹہ اور گوادر ملک کی ترقی میں اہم کردا رادا کر سکتے ہے گوادر دنیا کی 13 واں بند ر گاہ ہے کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک پر بھی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائینگے سبی، ہرنائی ریلوے سیکشن پر سیکورٹی کا مسئلہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ملا قات کر کے ایف سی ، لیویز اور ریلوے پولیس پر مشتمل فورس تشکیل دینگے ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے ریلوے ٹریک تیار کیا گیا ہے 3 ، چار ماہ میں سبی، ہرنائی سیکشن کو بحال کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جہاں جہاں لوگ ہونگے وہاں سے ٹرین چلائینگے کوئٹہ ژوب ریلوے ٹریک پر بھی فیزبیلٹی رپورٹ تیارہے اور اس ٹریک پر بھی جلد کام شروع کیا جائیگا ایک سال کے اندر ریلوے نظام کو بہتر کرینگے اور نئے انجن منگوا کر ٹرینوں کو جدید طرز پر چلائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں کو تاہیاں ہوئی ہیں اور ان کو تا ہیوں کو ختم کرنے کے لئے کچھ وقت درکار ہے 500 پولیس ریلوے میں بھرتی کریں گے اور تنخواہیں پنجاب کے برابر ہونگی ایک سال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ ریلوے کی زمین کو پرائیویٹائز کر کے لو گوں کو دعوت دینگے کہ وہ آکر پلازیں بنائیں ٹاسک فور س کا مقصد فریٹ کو بہتر کرنا ہے فریٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے اور فریٹ کو بڑھا کر ریلوے کے خسارے کو جلد از جلد ختم کیا جائیگا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن چور مچائے شور کی سیاست کررہی ہے، سعد رفیق اور شاہدخاقان عباسی وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ،یہ بات انہوں نے پیر کے روز کوئٹہ ائیر پور ٹ کے باہر صحافیوں سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہاکہ ملک میں چلنے والی پانچ مال بردار گاڑیوں نے منافع نہیں دیا تو انہیں نجی شعبے کے حوالے کردیا جائے گا ،انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ کرنے والوں نے ریڑھی بان اور خوانچہ فروشوں کا کندھا استعمال کیا ماضی کی حکومت کی کرپشن کے باعث حکومت کے پاس قرضے کی قسط دینے کے پیسے نہیں بچے ،وزیر اعظم عمران خان ملک کے مسائل کو حل کرنے کے عزم کیساتھ نکلے ہیں مشکل وقت میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے ،ملک کو تباہ کرنے اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کو سخت سزا ملنی چاہیے حکومت پر باتیں بنانے والے یہ بھی تو دیکھیں کہ گزشتہ حکومت نے جہیز میں ہمارے لئے کیاچھوڑا ،عمران خان چور اور چوکیدار میں فرق کا نظام لارہے ہیں لنگڑی لولی معیشت میں دوستوں نے مدد نہ کی تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہیں،انہوں نے کہاکہ نواز شریف سے زیادہ شہباز شریف معاشی مجرم ہیں جنہوں نے ایک کالعدم کمپنی کو لایا ماضی میں 21 کروڑ کے ریلوے انجن 42 کروڑ میں خرید کر ریلوے کا بیڑہ غرق کیا گیا ریلوے کی ترقی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا کیونکہ یہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے حکومت نے بلوچستان سے چلنے والی ریل گاڑیوں کے کرائے نصف کردیئے ہیں گودر کو ریل کے ذریعے منسک کیا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کوئٹہ سے گوادر ٹریک چلانا میر ی خواہش ہے ،گوادر دنیا کی ترقی کا راستہ کھولنے میں مدد گار ثابت ہوگا،انہوں نے کہاکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے جہیز میں کیا چھوڑا ہے۔