وزیراعلیٰ جام کمال سے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ملاقات

  • October 22, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہاں ملاقات کی۔ صوبائی وزیر جنگلات میر ضیاء4 لانگو بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں گوادر میں ریلوے کے مجوزہ منصوبوں سمیت سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ پاکستان ریلوے کے ترقیاتی پروگرام میں گوادر کو خاص اہمیت حاصل ہے اور گوادر کو ریل لنک سے منسلک کئے بغیر سی پیک کامیاب نہیں ہوسکتا، انہوں نے بتایا کہ ریلوے نے صوبائی حکومت سے گوادر میں 280ایکڑ اراضی حاصل کی ہے جہاں ریلوے اسٹیشن او رکنٹینر یارڈ تعمیر کیا جائے گا۔ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ دنیا کی 70فیصد تجارت گوادر کے سامنے سے ہوکر گزرتی ہے تاہم پاکستان اب تک گوادر بندرگاہ کی جغرافیائی اہمیت سے استفادہ کرنے سے محروم رہا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کو اس وقت معاشی بحران کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لئے قومی یکجہتی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ ،ان کی حکومت اور ان کی جماعت گوادر کی ترقی کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے اور ہم گوادر کی افادیت کو صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے بروئے کار لانا چاہتے ہیں۔