وزیراعلیٰ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا افتتاح کردیا

  • October 22, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 258 Views

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان میں نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ صوبائی وزیر میر ضیاء4 لانگو اور ڈی جی نادرا بلوچستان کرنل ریٹائرڈ عابدالرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے وزیراعلیٰ کے نادرا کا ذریعہ ہاؤسنگ پروگرام میں درخواست دینے کے طریقہ کار اور دیگرتفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کو ایک اچھا اقدام قراردیتے ہوئے کہاکہ اس کے ذریعہ بلوچستان کے عوام کو اپنی چھت حاصل کرنے کا موقع ملے گاجس کے لئے وہ وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں اور صوبائی حکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور معاونت کرے گی۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور نادرا موبائل وین کا معائنہ کیا۔