زائرین کی وجہ سے کوئٹہ میں نظام زندگی مفلوج ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 22, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 169 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بڑی تعداد میں دوسرے صوبوں سے آنے والے زائرین کیلئے اقدامات نہ کرنے اور انکی وجہ سے کوئٹہ کے شہریوں کیلئے نظام زندگی مفلوج ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلیوں،محلوں اور شہر بھر میں زائرین کے ہجوم انکی بسوں کی وجہ سے سڑکوں،گلیوں، اور شہر کی بندش وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بے بسی و بد انتظامی ظاہر کر رہی ہیں،بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے گلیوں اور محلوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں انکی بسیس سڑکوں کے درمیان کھڑی ہیں جسکی وجہ سے ایک طرف کاروبارزندگی ،تعلیمی اداروں،سرکاری ملازمتوں کو سخت دشواری کا سامناہے تو دوسری طرف ہنگامی حالت میں نقل و حرکت کرنا بھی سنگین مسلہ بن گیا ہے ،پارٹی نے اس اہم مسلہ پر اس سے قبل بھی اپنی تجاویز پیش کی ہیں کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے زائرین کیلئے پروگرام تشکیل دے کر انکے شہر کے اندر نقل و حرکت کو بند کیا جا ئے تاکہ کوئٹہ میں نظام زندگی متاثر نہ ہو،بیان میں کہا گیا کہ اس وقت بیوٹمز،وومن یونیورسٹی،بلوچستان یونیورسٹی،بولان میڈیکل اور سائنس وٹیکنالوجی سمیت تمام تعلیمی اداروں کے بسیں طالبعلموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کی پوزیشن سے محروم ہو چکے ہیں بڑی تعداد میں شہر کی مختلف سڑکوں پر زائرین کی بسوں کی وجہ سے کوئی ادارہ اپنے طالبعلموں تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا یہ صورتحال جہاں عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے،وہی حکومتوں اور انتظامیہ کی بد انتظامی ظاہر کرنے کی بھی نشاندہی کیلئے کافی ہے ،بیان میں کہا گیا کہ جس طرح مقامی ٹرانسپورٹروں کو دوسرے صوبوں کے زائرین کی وجہ سے کسی قسم کا فائدہ حاصل نہیں وہیں مقامی کاروباری و تجارتی اداروں کو بھی زائرین کی آمدورفت سے کسی طرح کا فائدہ حاصل نہیں ہوتا،دوسرے صوبوں سے آنے والے زائرین جہاں خود مشکلات کا شکار ہیں وہی مقامی لوگ،صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہری بد ترین اذیت سے دوچارہوجاتے ہیں،بیان میں مستقبل کیلئے زائرین کیلئے ایسا پروگرام بنانے کی اپیل کی گئی ہے جس کے مطابق انکی وجہ سے مقامی آبادی اور زائرین کو مشکلات سے محفوظ رکھنے کے امکانات پیدا کئے جائیں ۔