گورنر بلوچستان کوایم ڈی بلوچستان ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی مبارکباد

  • October 22, 2018, 11:32 pm
  • National News
  • 173 Views

کوئٹہ (خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ صوبے میں تعلیم کے بہترمواقعوں کی فراہمی ،تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی ماحول کو فروغ دنیا اورمعیا ری تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا ہماری ترجیحا ت میں شامل ہے ۔اس ضمن میں ضروری ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ ء کی کردار سازی اور اخلا ق سنو ارنے پر بھی توجہ دیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے ایم ڈی پر وفیسر عبدالتواب خان اچکزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نصیب اللہ خان بازئی بھی موجود تھے ۔بلوچستان ایجوکیشن فاونڈیشن کے مینجنگ ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالتواب خان نے گورنر بلوچستان کوادارے کی کارکر دگی سے آگا ء کیا اورصوبے کے دور افتا دہ علاقوں میں ادا رے کے سکولوں سے متعلق معلو مات فراہم کیں ۔گورنر نے ادار ے کی کارکردگی کو سراہا اورکا رکردگی کو مذید تیز کرنے اور اس میں بہتری لانے کی بھی تاکید کی ۔