قومی سطح کی پالیسیوں کو مسائل کے حل کا ضامن ہونا چاہئے ، گورنر

  • October 22, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 192 Views

کوئٹہ(خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ قومی سطح کی پالسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجو دہ صورتحال کاعکاس ہونا چاہئے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل اور مشکلات کے پائیدار حل کا ضا من بھی ہونا چاہئے ۔گورنر نے کہاکہ میری ذاتی خواہش اور کوشش ہیں کہ صوبے بھرمیں تعلیم کے فروغ ،تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور مثالی درس وتد ریس کا عمل پروان چڑھے تاکہ ہم سب کے مشتر کہ درخشندہ مستقبل کیلئے راہ ہموار ہو سکیں ۔ان خیا لات کااظہارانہوں نے پیر کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کز ی رہنما اور سابق صوبائی وزیر بسم اللہ خان کا کڑ کی قیادت میں دس رکنی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔قلعہ عبداللہ کے اس وفد میں سپریم کورٹ کے وکیل ملک امین اللہ خان کاکڑ، ربانی خان کاکڑ ،عبدالو اسیع کاکڑ ،نذیر محمد خان، محمد ابر اھیم کاکڑ ، نصیر کاکڑ اور صلاح الدین کاکڑ پر موجو دتھے۔اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ تعلیم کی کو ئی سرحد نہیں ہوتی ۔ا س لئے ہم سب کی زمہ داری بنتی ہے کہ دنیا بھر کے علوم کو اپنے سماج کی تعمیر وترقی کیلئے بروئے کار لائیں ۔صوبے بھر با لخصوص دور آفتا دہ علاقوں میں تعلیم ،صحت اور صاف پانی کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔وفد نے گورنر بلوچستان کو علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر سپورٹ سکیم کاسروے کئی سالوں سے التو اء کا شکار ہے۔ لہذ ا ضروری ہے کہ ہرسال نیا سروے کرایا جائے اورعلاقے کے عوام کو تعلیم ،صحت اورپانی کے حوالے سے مشکلات کو جلد حل کیا جائے ۔گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل ومشکلات کو غور اورتو جہ سے سنا اور ان کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔