بلوچستان میں امن وترقی بی اے پی کا عزم ہے ، سعید ہاشمی

  • October 22, 2018, 11:33 pm
  • National News
  • 155 Views

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت بی اے پی کا نصب العین ہے ہم سیاست کو پیشہ نہیں خدمت سمجھ کر کرتے ہیں ۔یہ بات انھوں پارٹی کے سینر رہنماوں کے وفد جن میں اسفندکاکڑ ،رحیم غا سردار نور احمد بنگلزئی سردار شاہ زمان علیزی طاہر محمود ملک عبدالغنی کاکڑ نعمت اللہ ترین سے بات چیت کرتے ہو کہی انھوں نے مزید کہا کہ بی اے پی عوام کی تخلیق ہے جسکا عزم بلوچستان میں امن کی بحالی صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ھے ہماری سوچ بلوچستان کی ترقی سے شروع ہو کر عوام کی خوشحالی پرختم ہوتی ہے ،بی اے پی تمام طبقات وقبائلی کی مشترکہ جماعت ہے ہمارا مقصد لسانیت ۔فرقہ پرستی اور قومیت سیبالا تر ہوکر صرف انسانیت کی خدمت مقدم ہے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت پر یہ فرض ھیکہ وہ اپنے سیاسی وژن کو سامنیرکھتے ہوئے بلوچستان اور صوبے کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کا حل نکالے اور اپنی بہتر طرزحکومت کے زریعے بدعنوانی کرپشن اوراقرباپروری کا خاتمہ کرتے ہوئے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے اور عام آدمی کا میعار زندگی بلند کرنیکے لیے ٹھوس اور قابل عمل منصوبہ بندی کرے تاکہ عوام کی وہ توقعات جو بی اے پی کی تخلیق سے منسلک ہیں کے ساتھ بلوچستان کے نوجوانوں کے خواب شرمندہ تعبیر ہو سکیں۔