کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مختلف حادثات واقعات میں 8افراد زخمی

  • October 22, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 151 Views

کوئٹہ ( این این آئی) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مختلف حادثات واقعات میں 8افراد زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے موسیٰ کالونی کے قریب ریلوے کے پائلٹ انجن کے زد میں آکر نصیب اللہ نامی شخص شدید زخمی ہوگیا اسی طرح کولپور کے علاقے میں ٹرک اور کار میں تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ بلوچستان کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے صابر اور خاتون کو زخمی کردیا اسی طرح بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد شکیل شریف اور صابر کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے ۔ بارکھان کے علاقے صمدخان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہو گئے تاہم دوسرا بم پھٹ نہ سکا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔