گورنریاسین زئی سے وزیرریلوے شیخ رشید کی ملاقات

  • October 22, 2018, 11:34 pm
  • National News
  • 112 Views

کوئٹہ (خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اس دوران نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام بلوچستان کے بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی اور صوبے میں ریلوے نظام کو مضبوط اور مستحکم بنانے سمیت صوبے کے انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں بلوچستان جانے والی دو ٹرینوں کے کرایوں میں 20فیصد کمی لانے کا فیصلہ بھی زیر غور آیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے اور پاکستان اور صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔