الیکشن ٹربیونل نے میر عبدالقدوس بزنجو پر 20ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا

  • October 23, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 546 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری درخواستوں پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس عبداللہ بلوچ نے کیں ، صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری کے خلاف نواب جنگیز مری کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست پر حتمی بحث نہ ہوسکی جس کے بعد الیکشن ٹربیونل نے انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت 30 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی،ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل کے خلاف حسن شیرانی کی درخواست پر سماعت میں ڈپٹی اسپیکر بابر موسی خیل کی جانب سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت جواب جمع نہ کرانے پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا لیکشن ٹربیونل نے جرمانہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم بھی دیااور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی ،صوبائی وزیر اطلاعات میرظہور بلیدی کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت میرظہور بلیدی کی جانب سے جواب جمع کروا دیا اور سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی ،سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف انتخابی عذرداری کی درخواست پر سماعت نواب ثناء اللہ زہری کے وکیل کی جواب کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی گئی اور سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی،رکن قومی اسمبلی سید محمود شاہ کے خلاف منظور بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران 4 گواہان کے بیانات قلمبند کیے گئے اور ان پر جرح مکمل کی گئی ،الیکشن ٹربیونل نے مزید گواہان طلب کرتے ہوئے سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی،رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری کے خلاف میر ظفر زہری کی درخواست پر سماعت کے دوران دو گواہان کے بیانات قلمبند کر کے جرح مکمل کی گئی جس بعد درخواست پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی گئی ،رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کے خلاف سردار فتح محمد حسنی کی درخواست پر سماعت میں رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی کی جانب سے جواب جمع کروا دیا گیا جس کے بعد سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،رکن قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ کے خلاف حافظ حسین احمد کی درخواست پر سماعت بغیر پیش رفت کے 29 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ،صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ کے خلاف سحر گل اور ولی محمد کی درخواستوں پر سماعت میں الیکشن ٹربیونل نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی