کوئٹہ ،خضدار اور واشک میں باپ اور دوبیٹوں سمیت5افراد قتل ، ایک زخمی

  • October 23, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 163 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ،واشک اور خضدار میں فائرنگ وپرتشدد واقعات میں باپ اور دو بیٹوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے غوث آباد میں مسلح افراد نے گھر کے باہر اندھادھند فائرنگ کرکے 50سالہ عرض محمد ان کے 2بیٹوں لقمان اور ظفراللہ کو قتل جبکہ محمد صادق کو شدید زخمی کردیاہے جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طورپر ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کردیاگیاجہاں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمی کی علاج ومعالجے کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز بچوں کی لڑائی کے بعد جاں بحق ہونیو الے افراد کاجھگڑا ہوا تھا منگل کے روز مسلح افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے باپ اور دوبیٹوں کو قتل جبکہ ایک بیٹے محمد صادق کو شدیدزخمی کردیاہے اس سلسلے میں پولیس مزیدکارروائی کررہی ہے ۔دریں اثناء واشک کے علا قے یوسی جنگیان کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص مولوی مولوی لطف اللہ کو قتل کر دیا ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہو گئے مقامی انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقہ اورناچ میں فائرنگ کرکے ایک شخص محمد رمضان قوم لانگو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، لیویز فورس جائے وقوع پر پہنچ کر مذید کاروائی کررہی ہے ۔