بلوچستان ، ٹریفک حادثات میں ریلوے ملازم سمیت3افراد جاں بحق

  • October 23, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 134 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کچلاک اور دالبندین میں ٹریفک حادثات کے دورنا ریلوے ملازم سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابقکوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ شخص جان کی بازی ہارگیاہے جن کی لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزیدکارروائی جاری ہے ۔کچلاک کے علاقے کلی ملک سیف اللہ کے مقام پر کوئٹہ سے ژوب جانے والے کوچ کی ٹکر سے لعل محمد ولد صدو خان قوم ملاخیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا فانی سے رخصت ہوگیا،نیو تھانہ کچلاک پولیس موقع پر پہنچ کر ڈرئیور اور بس کو تحویل میں لے لیا اور مزید کاروائی جاری ہے ،دریں اثناء چاغی میں قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے ریلوے ملازم جاں بحق لیویز کے مطابق چاغی کے علاقے پدگ اسٹیشن کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ریلوے ملازم موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب جبکہ لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔