مخصوص لابی بلوچستان سے جعلی لوکل اور ڈومسائل حاصل کررہی ہے ،کبیر محمد شہی

  • October 23, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 161 Views

کوئٹہ( ویب ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمین میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر سے جعلی لوکل اور ڈومیسائل کااجرا باعث تشویش ہے اس حوالے سے میں نے سینیٹ کے فلورسے بلوچستان کیکوٹے پر بھرتی ہونے والے تمام وفاقی ملازمین کے لوکل اورڈومیسائل کی تصدیق کا عمل شروع کرایا مگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے کہ اس حوالے سے بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے جس کااندازہ نصیرآباد کی لوکل /ڈومیسائل کمیٹی کااحتجاجا استعفیٰ ہے جس نے جعلی لوکل اورڈومیسائل کے اجرا پر استعفی دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفود نے انہیں نصیرآباد سمیت مختلف اضلاع سے جعلی ڈومیسائل اور لوکل کے اجرا پراپنی تشویش سے آگاہ کیا میرکبیر نے کہاکہ ایک مخصوص لابی نہ صرف بلوچستان کے تمام اضلاع سے جعلی لوکل اورڈومیسائل حاصل کررہی ہے بلکہ بلوچستان کے کوٹے پر ان افراد کو بھرتی کیاجارہاہے جس سے بلوچستان کے حقیقی لوکل اورڈومیسائل کے حامل اعلی تعلیم یافتہ نوجوان پریشان ہیں بلوچستان حکومت کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرتے ہوئے عملی اقدامات اٹھاکرعوام کے تحفظات دورکرنے چاہئیں۔