حکومت بلوچستان یو این اوڈی سی کیجانب سے ڈیلیوری یونٹ کا افتتاح

  • October 23, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 280 Views

کوئٹہ (خ ن )حکومت بلوچستان اور یونائیٹڈ نیشن آفس آف ڈرگ اینڈ کرائم (UNODC) کی جانب سے محکمہ داخلہ میں ڈیلیوری یونٹ کاافتتاح کردیاگیا ۔افتتاح سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدر علی شکوہ اور یواین او ڈی سی کے نمائندے Mr.Cesar Guedesنے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدر علی شکوہ کاکہناتھاکہ صوبے میں امن وامان کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،اسی لئے تو رول آف لاء روڈ میپ کی ڈیلیوری یونٹ کا یو این او ڈی سی کے تعاون سے افتتاح کردیاگیاہے یواین او ڈی سی 8سال ہمیں صوبے میں رول آف لاء ودیگر کیلئے جدید آلات کی فراہمی میں مدد کررہاہے صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے بھر میں قانون کی بالادستی ہواور اس سلسلے میں درپیش مشکلات کو حل کیاجاسکے ہماری آج کی ڈیلیوری یونٹ کے افتتاحی تقریب میں شرکت اس بات کی گواہ ہے کہ صوبائی حکومت رول آف لاء کے حوالے سے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ ڈیلیوری یونٹ دیگر صوبوں کیلئے قابل تقلید رول ماڈل ہے انہوں نے کہاکہ یواین او ڈی سی ہمیں آنے والے وقت میں سپورٹ فراہم کریگی تاکہ تمام شہریوں کو اس پروگرام سے استفادہ مل سکے ،تقریب میں سینئر رول آف لاء ایڈوائزر یواین او ڈی سی اور سابق آئی جی پولیس بلوچستان طارق کھوسہ ،پراسیکیوٹرجنرل بلوچستان امیرزمان جوگیزئی اور محکمہ داخلہ وقبائلی امور ،پی اینڈ ڈی ،لیویز ،عدلیہ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران نے بھی شرکت کی ۔ڈیلیوری یونٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد اسٹرینگ کمیٹی کااجلاس سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور حیدرعلی شکوہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پولیس،استغاثہ ،جیل ،لیویز،بار ،عدلیہ ،پی اینڈڈی ،سول سوسائٹی سمیت مختلف شعبوں کے حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر حیدر علی شکوہ کاکہناتھاکہ رول آف لاء روڈ میپ اگلے پانچ سالوں میں صوبے میں انصاف کے نظام کو مزید مضبوط کریگی ،اس سلسلے میں اسٹریٹجک ڈاکومنٹس اور آلات کی فراہمی یو این ڈی سی نے یو این ڈی پی ،یو این وومن اور برٹش ہائی کمیشن کے ساتھ مشترکہ کاوشوں سے ممکن بنایاہے ،انہوں نے کہاکہ یواین او ڈی سی آلات کی فراہمی ودیگر سلسلے میں ہماری معاونت کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سسٹم سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھرپور مدد ملے گی ۔