وزیراعلیٰ جام کمال کی زیرصدارت پارٹی اجلاس سیاسی صورتحال اور وزراء کی کارکردگی پر غور

  • October 25, 2018, 12:15 am
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (خ ن )چیئرمین بلوچستان عوامی پارٹی ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا پارٹی کے بانی رکن سعید احمد ہاشمی، صوبائی وزراء نوابزادہ طارق مگسی، میر سلیم کھوسہ، سردار عبدالرحمن کھیتران، محمد خان لہڑی، مٹھا خان کاکڑ، اراکین اسمبلی میر سکندر عمرانی، بشریٰ رند، سابق صوبائی وزراء میر عاصم کرد گیلو، میر فائق جمالی، عبدالخالق اچکزئی اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور سمیت پارٹی کے وزراء کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں بعض عناصر کی جانب سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پارٹی میں اختلافات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی اپنے چیئرمین کی قیادت میں متحد اور مضبوط ہے اور اپنے منشور کے مطابق صوبے کے مسائل کے حل اور ترقی کے لئے کام کررہی ہے، اجلاس میں پارٹی کارکنوں سے روابط کے فروغ سے اتفاق کرتے ہوئے اس حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کی گئی اجلاس میں پارٹی کارکنوں کے لئے وضاحت کی گئی کہ پارٹی آئین کے مطابق تنظیم سازی کے مراحل کے تحت بنیادی یونٹ سازی کے بعد ہر ضلع میں کونسل تشکیل دی جائے گی اور بعد ازاں ضلعی سطح پر انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا، اسی طرح پارٹی کے تمام ونگز کی رکن سازی کے بعد ان ونگز کے پارٹی اراکین اپنے انتخابات منعقد کریں گے، اجلاس میں پارٹی کارکنان سے کہا گیا ہے کہ رکن سازی اور یونٹ سازی سے قبل کسی عہدے کا اعلان نہ کریں۔