سرکاری ملازمتوں پر میرٹ کی بنیاد پر تقرریاں ہونگی ، عبدالرحمان کھیتران

  • October 25, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (خ ن )صوبائی وزیر برائے آئی ٹی وپاپو لیشن سردار ، عبد الرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ مو جودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں میرٹ کویقینی بنانے کیلئے ہرممکن ا قدامات کررہی ہے یہ بات انہوں نے نگران حکومت کے دوران میرٹ کے بر خلاف بھر تیوں کے حوالے سے بتائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ایک نئے وڑن کے سا تھ عوامی مینڈ یٹ لیکر آئی ہے اور بلو چستان کے عوام کوتمام سہو لیات بشمول سرکاری نو کر یوں پر تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر فراہم کرنا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں شفارش اور میرٹ کے بر خلاف تعینا توں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے اجلاس میں غیر حا ضر ارکان کی اگلے اجلاس میں حاضری کو یقنی بنائے کیلئے بھی ہدایت جاری کیں۔