بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایاجائیگا،نورمحمددمڑ

  • October 25, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ(خ ن ) صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گاتاکہ عوام کے درینہ مسائل جلد از جلد حل ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کے رو ز صوبائی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نے وفود کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ صوبے کے تمام علاقوں خصوصا دور افتادہ علاقوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا محکمہ نہایت ہی اہمیت کا حامل شعبہ ہے جس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن کے عین مطابق اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میری وزارت کے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے۔