سکول پر فائرنگ قبائلی اخلاقی اور قومی روایات کیخلاف ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 25, 2018, 12:16 am
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(پ ر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کلی شابو کے مقام پر اسکول کے بچوں پر فائرنگ اور معصوم بچوں کو زخمی کرنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ صوبے کی قومی و قبائلی روایات کے منافی انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،بیان میں کہا گیا کہ صوبے کی قبائلی و خاندانی دشمنی کے واقعات میں بھی خواتین اور معصوم بچوں کو ملوث نہیں کیا جاتا اور انھیں ایسے واقعات سے دور رکھ کر اپنے معاملات نمٹائے جاتے ہیں ،یہ واقعہ صوبہ اور کوئٹہ شہر کے ان دردناک واقعات میں سے ایک واقع ہے کہ جس میں خواتین اور معصوم بچوں کو دشمنی کا حصہ بنا کر ان پر فائرنگ کرکے انھیں زخمی کیا گیا ایسے واقعات کی روک تھام صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اس واقعہ پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف ضروری و فوری کاروائی کرتے ہوئے حقائق پر سے پردہ اٹھا کر زخمی بچوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو ممکن بنائیں اور ایسے اقدات بروئے کار لائیں کہ مستقبل میں ایسے ہر طرح کے واقعات کا راستہ روکھا جا ئیں،بیان میں صوبائی حکومت ا ور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا گیا کہ زخمی ہونے والے تمام بچوں کے معیاری علاج و معالجے کو ممکن بنا کر انکی مکمل صحتیابی تک کے تمام اخراجات اٹھائیں۔