آئی ایم ایف میں جانے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لی جائے ،مسلم لیگ ن

  • October 25, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 93 Views

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سیدال خان ناصر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے قول و فعل میں تضاد کوئی نیا نہیں یو ٹرن لی ا ان کا شیوا بنا چکا ہے جتنا زور انہوں نے اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے پر اور مخالفین کو نام نہاد مقدمات میں پھنسانے پر لگایا ہوا ہے اگر یہ وہ زور ملکی معیشت کو درست کرنے اور اپنے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر لگاتے تو آج ملک کا یہ حال نہیں ہوتاابجی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ور ابھی سے ان کی بد ہواسیاں سامنے آنے لگی ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت موروثی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلوچستان سندھ پنجاب کے پی کے کے انتخابات میں چاچے مامے تائیا بھتیجوں سالوں کو پارٹی ٹکٹس جاری کئے گئے ،انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا انہوں نے اگلے ہفتے اضافہ کردیا انہوں نے کہا بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی جارہی اگلے دن بھلے کی قیمت بڑھائی گئی انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف میں جانے سے بہتر ہے کہ خودکشی کر لی جائے اب کشکول اٹھائے قرضوں کی بھیک مانگی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ جب قرض مانگو کے تو قوم کا وقار کے سودا کرنا پڑے گا اب یہ قوم کے وقار کا سودا گلی گلی نگر نگر کرتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صوبے میں بیروزگاری کو جب ختم کرنے کی ٹھانی لی تو ہماری حکومت ختم کردی گئے اب کیا وجہ ہے کہ ہزاروں آسانیاں خالی پڑی ہیں اور بلوچستان میں لاکھوں نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں تو ان خالی آسامیوں پر بھرتی کیوں نہیں ہورہی۔یہ بات انہوں نے جلیل خان موسی خیل۔مراد خان اچکزئی۔بلوچ خان اتمانخیل۔اجمل اعوان۔ظاہر آغا سے ایک ملاقات میں کی دریں اثناء انہوں نے محض واقع میں شہید ہونے والے افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند دراجات کے لئے دعا کی اور کلی شابو اسکول میں فائرنگ کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی ہونے والے بچوں می جلدصحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ذمہداروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔