رخشان ڈویژن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کرینگے ، عارف حسنی

  • October 25, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی سے گزشتہ کمشنر رخشاں ڈویڑن نصیر احمد ناصر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر میر محمد عارف محمد حسنی نے کمشنر رخشاں ڈویڑن سے علاقہ کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اور رخشان ڈویڑن سے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس نئے ڈویڑن رخشان میں عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پورے ڈویڑن میں عوام کو بنیادی سہولیات سمیت صحت ، تعلیم اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ رخشان ڈویڑن میں ان کا حلقہ انتخاب چاغی کا علاقہ اپنے محل وقوع کی وجہ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں ترقیاتی عمل تیز کرکے علاقہ کو تمام سہولیات سے آراستہ کرنا ان کی اولین خواہش ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں منتخب حکومتوں نے چاغی علاقہ کی ترقی او رپسماندگی کو دور کئے جانے کے حوالے سے جو اقدامات کئے وہ نہ ہونے کے برابر ہیں لہٰذا موجودہ حکومت کی جانب سے چاغی کی ترقی کیلئے کیئے جانے والے اقدامات کے ثمرات جلد ہی عوام تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کمشنر کورخشان ڈویڑن میں امن و امان اور مختلف محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ اس موقع پر کمشنر نصیر احمد ناصر نے صوبائی وزیر میر محمد عارف کو بتایا کہ کمشنر رخشان ڈویڑن کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے پورے ڈویڑن کے اکثر علاقوں کا دورہ کیا اور خصوصاً دالبندین میں زائرین کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انکی رہائش کیلئے بہترین انتظام کے علاوہ ایک منی بازار کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جہاں ان تمام زائرین کو رو زمرہ ضرورت کی اشیاء4 کے حصول میں آسانی ہوگی انہوں نے منی بازار کے متعلق آگاہ کیا کہ اس چھوٹے بازار میں جنرل سٹور ، تندور ، ہوٹل گوشت کی دکانیں جس میں پولٹری اور مٹن شاپ شامل ہیں کھول دی گئی ہیں۔ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ زائرین کی حفاظت سمیت انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔