عوام کیلئے ہیلتھ کارڈ سکیم جلد شروع کی جارہی ہے ، نصیب اللہ مری

  • October 25, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ (خؒ ن )صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ جام کمال کی سربراہی میں عوام کو صحت عامہ کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات کررہی ہے لہٰذا اس ضمن میں محکمہ صحت عوام کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ اسکیم شروع کرنے جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایم سی ہسپتال میں شہداء4 مارواڑڈے کیئر کینسر وارڈ کے افتتاح کے موقع پربات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا لوگوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنا انسانیت کی خدمت ہے انہوں نے کینسر وارڈ میں مریضوں کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر ڈاکٹر زاہد محمود اور ڈاکٹر محمد حنیف مینگل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کینسر وارڈ کے بنائے جانے کا مقصد بنیادی طور پر مریضوں کی زیادہ تعداد ہے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے لہٰذا اس اہم ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ اور خصوصاً ڈاکٹر حیدر سمیجو کی ذاتی کوششوں سے د س بیڈ پر مشتمل یہ وارڈ بنایا گیاہے جہاں صبح دس بجے سے شام چار بجے تک کیمو تھراپی کی جائے گی جبکہ نئے مریضوں کو بھی اس وارڈ میں علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مریضوں کی تعداد کے بارے میں بتایا کہ روزانہ کی بنیادی پر اس وارڈ میں دس سے لے کر بیس تک مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔