سکول کے بچوں پر حملہ گھناؤنی کارروائی ہے ، اے این پی

  • October 25, 2018, 12:17 am
  • National News
  • 111 Views

کوئٹہ(پ ر )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کلی شابو میں سکول کے بچوں پر فائرنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیا کہ مٹھی بھر شر پسند انتہا پسند عناصر کو کوئٹہ کی پرامن حالات کو خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی سکول کے بچوں پر حملہ انتہائی گھناؤنا قابل مذمت عمل ہے انتظامیہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف کا رروائی کر کے قرار واقعی سزا دیں با چا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں گزشتہ روز روز کلی شابو میں واقع سکول پر فائرنگ اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں اور بچیوں کا زخمی ہونا ہمارے مستقبل پر حملے کے مترادف ہے مٹھی بھر شر پسند انتہا پسند عناصر خوف وہراس پھیلا کر کوئٹہ کی پرامن فضاء کو خراب کرنا چا ہتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ علم کے دشمن ہمارے خوشحال مستقبل کے دشمن ہیں انتہا پسند دہشت گرد روشنی کے خلاف اندھیر ی راہوں کو مسلط کرنا چا ہتے ہیں جو آج کے ترقی پذیر دور میں ممکن نہیں لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وریاست اور تمام اسٹیک ہولڈر ز ملکر اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کے اصل روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنائیں اور بغیر کسی تمیز کے اس کے خلاف کا رروائی کریں بیان میں انتظامیہ کو عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بروقت اور موثر اقدامات اٹھا نے ہونگے اور سکول پر فائرنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔