دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ،منظور کاکڑ

  • October 25, 2018, 12:18 am
  • National News
  • 91 Views

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کلی شابو میں واقع نجی سکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں دہشت گرد اپنے مذموم عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے نہتے اور معصوم طالب علموں پر فائرنگ کر کے انتہائی بزدلانہ اقدام ہے جس کی ہم مذمت کر تے ہیں دہشت گردوں نے با چا خان یونیورسٹی ، اے پی ایس سکول اور بلوچستان بہادر خان وویمن یونیورسٹی میں جس طرح معصوم اور نہتے طلباء وطالبات کو نشانہ بنایا اب ایک بار پھر کوئٹہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوری سوچ پر یقین رکھتے ہیں واقعہ کی مذمت کر تے ہیں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح بزدلانہ واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دہشت گردوں نے اس سے قبل کوئٹہ میں وکلاء، پولیس اور سیکورٹی فورسز کے نوجوانوں کونشانہ بنایا اب معصوم اور نہتے طلباء وطالبات کو نشانہ بنایا یہ انسان کہلانے کے لائق نہیں ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر دار کردار تک پہنچایا جائیگا کیونکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور اس طرح کی حرکات کی ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔