ڈیرہ اللہ یار اور ژوب میں ٹریفک حادثات 2افراد جاں بحق ایک زخمی

  • October 25, 2018, 12:20 am
  • National News
  • 184 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )ڈیرہ اللہ یار اور ژوب میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون جانبحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی پولیس نے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے ڈیرہ اللہ یار کے بائی پاس کے مقام پر ایک نجی کمپنی کی گاڑی نے گدھا گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گدھا گاڑی پر سوار ایک خاتون پوکھی میرالی جانبحق ہوگئی جبکہ ایک خاتون نور بانو زخمی ہوگئی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی خاتون کو سول اسپتال پہنچایا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمی خاتون کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ منتقل کیا گیا پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے ۔دریں اثناء ژوب کے علا قے بادینزئی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ 10مسافر شدید زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی مسافر کو سول ہسپتال منتقل کر دی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔